Best Islamic Couples goals
انوکھی خواہش اٹھی ہے من میں
کہ میں اس کو نماز پڑھتے دیکھوں💕
ہر شخص کوئی نہ کوئی خواہش رکھتا ہے یا یوں کہیں کہ ہر شخص ذندہ ہی خواہش کے بلبوطے پر ہے تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا ۔
Best Islamic Couples goals
خواہشات کو اگر ذندگی سے نکال دیا جائےتو پھر انسان کے اندر کچھ نہیں بچتا ۔
خواہشات کے بغیر زندگی کا کوئی تصور نہیں ۔
کچھ لوگ انوکھی خواہش رکھتے ہیں بلکل بچوں کی طرح جنہیں سننے میں ہی لوگ آپ کی ذہانت پر شک کا اظہار کرتے ہیں۔
کہ بھائی تو تو کوئی الگ ہی مخلوق ہے
تیری سوچ چار قدم اگے ہی ہونی ہے۔
اب خواہش تو کچھ بھی ہو سکتی ہے جیسے کہ میری خواہش اک انوکھی خواہش ہے ۔کہ میں اپنے ہمسفر کو نماز پڑھتے دیکھوں۔😊
جب وہ قیام کرےنماز کیلیے تو اس بات سے انجان ہو کہ کوئی کس قدر محبت سے اسے دیکھ رہا ہے۔
جب وہ رکوع و سجود کرے اور رب کی حمد و ثناء بیان کرے تو میرا دل تسکین کے سمندر میں ڈوب جائے۔
سلام پھیر کر جب وہ اللہ سے دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے تو میرا دل تڑپ کر رب العالمین سے یوں گویا ہو، اے میرے مالک تو اپنی بارگاہ میں اٹھے ان ہاتھوں کی لاج رکھ لے اور مانگنے والے کے لب سے ادا ہو نے والی ہر جائز خواہش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمالے....... آمین
دعا سے فارغ ہو کر جائے نماز سے مڑتے ہوئے بےساختہ جب اس کی نظر مجھ پر پڑے تو ماتھے پر بل، ہونٹوں پر حیرانگی کی مسکراہٹ سجائے آنکھوں ہی آنکھوں میں پوچھے، کیا ہوا؟
کیا تکے جا رہی ہو؟ ہمممممممم
اور میں دبی دبی مسکراہٹ میں کہوں........ کچھ نہیں...... اور وہ سر کو جھٹکتے مجھے جھلی ہو نے کا خطاب دیتے آگے بڑھ جائے ۔
اور یہ راز میرے اور رب کے درمیان رہ جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Best Islamic Couples goals
Labels: Best Islamic Couples goals


3 Comments:
Nice
good
Good post Andy amean
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home